پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد ایئر لائن آئندہ ماہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔

پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی اور بعد میں برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

 برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز پی آئی اے کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت ایئر لائن نہ صرف مسافر بلکہ کارگو سروس بھی براہ راست آپریٹ کر سکے گی۔

اس کے ساتھ ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو کا ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشن اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہیں۔

سی ای او پی آئی اے نے اس کامیابی پر وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے پی آئی اے کی ٹیم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران متعدد آڈٹس کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

Related posts

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں