گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز

غزہ کے محصور خاندانوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کے قریب مشکوک ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے محصور خاندانوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کے قریب مشکوک ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس قافلے میں 40 سے زائد ممالک کے رضاکار شریک ہیں جو غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فلوٹیلا ایک ہفتہ قبل تیونس کی شمالی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد محصور فلسطینی عوام کو غذائی و طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی موجودگی سے قافلے کے شرکاء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم اب تک کسی حملے یا رکاوٹ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا