برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرلیا

برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرلیا۔  آسٹریلوی حکومت کی جانب سے  فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیاگیا۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں، حماس کافلسطین میں کوئی کردارنہیں ہونا چاہیے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کرنی نے کہاہے کہ  فلسطین کو ریاست تسلیم کرتے ہیں، آج سے کینیڈا فلسطین کو ایک ریاست مانتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو کم کرنے کے لیے منظم حکمت عملی کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں  برطانیہ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہاکہ برطانیہ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا