برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرلیا۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں، حماس کافلسطین میں کوئی کردارنہیں ہونا چاہیے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کرنی نے کہاہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرتے ہیں، آج سے کینیڈا فلسطین کو ایک ریاست مانتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو کم کرنے کے لیے منظم حکمت عملی کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں برطانیہ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہاکہ برطانیہ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
