کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل