جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا

ملتان: دریائے ستلج کے سیلابی پانی کے شدید دباؤ کے باعث جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ بہہ گیا۔

چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق اس بار موٹروے کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے متاثر ہوا ہے، اس سے قبل مغربی حصہ بھی سیلاب میں بہہ چکا ہے۔

موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے اور پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا

حکام کے مطابق دریائے ستلج کا پانی تیز بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے مسلسل آٹھویں روز بھی بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور مسافر ملتان سے سکھر جانے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ پر موڑ دی گئی ہے اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے پر داخل ہوا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سکھر سے ملتان آنے والے مسافر اوچ شریف انٹرچینج پر قومی شاہراہ استعمال کر کے شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 جوائن کر سکتے ہیں۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔