جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا

ملتان: دریائے ستلج کے سیلابی پانی کے شدید دباؤ کے باعث جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ بہہ گیا۔

چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق اس بار موٹروے کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے متاثر ہوا ہے، اس سے قبل مغربی حصہ بھی سیلاب میں بہہ چکا ہے۔

موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے اور پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں۔ دریائے ستلج کا پانی تیز بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے مسلسل آٹھویں روز بھی بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور مسافر ملتان سے سکھر جانے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ پر موڑ دی گئی ہے اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے پر داخل ہوا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سکھر سے ملتان آنے والے مسافر اوچ شریف انٹرچینج پر قومی شاہراہ استعمال کر کے شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 جوائن کر سکتے ہیں۔

Related posts

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔

حماس کا 20 سال بعد غزہ حکومت سےدستبرداری کا اعلان

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ