سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ اور پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3,19,180 کیوسک اور اخراج 2,90,819 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:   کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں

سکھر بیراج پر  پانی کی آمد 4,20,470 کیوسک جبکہ اخراج 3,67,090 کیوسک رہا۔جبکہ کوٹری بیراج پر  پانی کی آمد 3,41,595 کیوسک اور اخراج 3,19,690 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق بیراجوں پر پانی کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔