پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت

ایس آئی ایف سی  کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں  تعاون کے لیے  تین اہم مفاہمتی یاداشتوں  پر دستخط ہوئے۔

ان  اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع  متوقع ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت چین کی  جدیدٹیکنالوجی سے پاکستان کے   زرعی شعبے میں  جدت ممکن بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا

تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور اسکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چینی سبز ترقیاتی منصوبے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی   کی معاونت سےچینی سرمایہ کاری سے زراعت، تعلیم اور سبز ترقی کے شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

Related posts

عالمی، علاقائی چیلنجوں کے باوجود، متحدہ عرب امارات کی معیشت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے – اپنی قابل ذکر لچک اور استحکام کو ثابت کر رہی ہے: سعید الحجری

ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ

UAE FNC نے متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔