ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
ایران کو صدر ٹرمپ کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے، کاظم غریب آبادی
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کی تو ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔
ابراہیم رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی کا جواب دیا۔
ترامپ باز هم حرف از اشغال جزیره خارگ زده است.
بیایید، منتظرتان هستیم و قول میدهیم که حتی یک سرباز آمریکایی زنده برنگردد.— ابراهیم رضایی (@EbrahimRezaei14) July 8, 2026
ابراہیم رضائی نے لکھا ’’ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، آؤ ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں‘‘ جب کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے بھی خبردار کیا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ گفتگو جس میں مزید حملوں کی دھمکیاں بھی شامل ہیں، طاقت کی علامت نہیں بلکہ برسوں سے طاقت، پابندیوں اور دھمکیوں پر مبنی امریکی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
اظهارات امروز ترامپ، از توهین به ملت ایران تا تهدید به حملات بیشتر، نه نشانه اقتدار، بلکه اعتراف به شکست سیاستی است که سال ها بر زور، تحریم و تهدید بنا شده و نتوانست ملت ایران را به زانو درآورد. با ترامپ جنایتکار و قاتل باید با زبان خودش صحبت کرد، ظاهرا زبان زور را بهتر می فهمد!
— Gharibabadi (@Gharibabadi) July 8, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو صدر ٹرمپ کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے کیونکہ بظاہر وہ طاقت کی زبان کو ہی بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔