فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا

فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا۔ شرم آنی چاہیے! مظاہرین نے یو این پلازہ کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔  

 غزہ میں فوری،غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کی مبنی قراردادویٹو کیے جانے پر اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

پلازہ میں داخل ہوتے ہی مورگن اورٹیگس پلازہ سیکیورٹی اور منتظمین پر برس پڑیں۔  اقوام متحدہ میں امریکا کے مشن کی نمائندہ مورگن اورٹیگس نے رائے شماری کی مخالفت کی تھی۔

مورگن اورٹیگس نے  کہا تھاکہ قراردادکے مسودے میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جھوٹا اورخطرناک توازن قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کناتھاکہ دونوں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے  اس قرارداد میں یرغمالیوں کے ذکر  کومحض ایک ثانوی خیال ظاہر کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ امریکااس قرارداد کو کبھی قبول نہیں کرے گا اور صدر ٹرمپ بھی اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔

Related posts

ساقر غوباش اور جرمن رکن پارلیمان نے علاقائی کشیدگی اور سلامتی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔