سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس

دبئی: افغانستان کے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی نے سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے سری لنکن کرکٹر کو ’’بھائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کڑے وقت میں ہمت اور حوصلہ رکھیں۔

 

دنیتھ ویلالاگے ایشیاکپ 2025 کے لیے دبئی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جب ان کے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

یہ افسوسناک اطلاع انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

تاہم میچ کے دوران انہیں والد کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی تاکہ وہ ذہنی دباؤ سے بچ سکیں۔ یہ خبر میچ ختم ہونے کے بعد بتائی گئی جس پر سری لنکن ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی میچ میں محمد نبی نے اننگز کے آخری اوور میں ویلالاگے کو لگاتار پانچ چھکے لگائے اور ایک اوور میں 32 رنز بنا ڈالے۔

لیکن میچ کے بعد جب والد کے انتقال کی اطلاع سامنے آئی تو محمد نبی سمیت تمام ہی کھلاڑی رنجیدہ ہوگئے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم