پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا

پاک بھارت مصافحہ تنازع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف نے پاک بھارت مصافحہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصافحہ تنازع سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ دبئی میں کھیلنا آسان نہیں لیکن پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ آئی اور ڈریسنگ روم کا دروازہ بند کر لیا تھا۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا