پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا۔ بھارتی تجزیہ کار وکرانت گپتا نے اسے پاکستانی کرکٹ بورڈ کا فرمائشی پروگرام اور فیس سوینگ قراردیدیا۔
بھارتی میڈٖیا کو پی سی بی کا احتجاج ایک آنکھ نہ بھایا۔ میچ ریفری کے کردار اور بھارتی کپتان سوریا کمار کے رویے کے خلاف بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف آگ اگل رہاہے ۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا میں شادیانے بجائے جا رہے تھے کہ بھارت سے ہار کے بعد پاکستان ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگیا۔
#BREAKING | एशिया कप 2025: PCB और ICC की बातचीत के बाद स्टेडियम पहुंची पाक टीम, एक घंटे की देरी से शुरु होगा मैच #AsiaCup2025 | #Pakistan | #UAEvsPAK | @vikasbha | @ashutoshjourno | @Vimalsports pic.twitter.com/rp7ssl7DRU
— NDTV India (@ndtvindia) September 17, 2025
دوسری جانب بھارتی شائقین کی جانب سے بھی پاکستانی کرکٹ بورڈ کا موقف سنے جانے پر تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی شائقین آئی سی سی پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
تبصروں اورمیمز کے ذریعے پاکستانی کرکٹ کے خلاف دل کی بھراس نکالی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی جب کھیلنا ہی تو اتنا ہلا کاہے کو؟ ! ۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ لگتاہے کہ بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو ایک بار پھر رسوا ہونا پڑے گا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین فی الحال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بھارت کے ہاتھوں کراری شکست کا ایک بار پھرمزہ لے چکی ہے ۔
