غزہ پرمکمل کنٹرول،جرمنی کا اسرائیل کواسلحہ فراہم کرنے سے انکار۔ جرمن چانسلرکاغزہ پر اسرائیل کے مکمل کنٹرول کے متنازع منصوبے پر ردعمل سامنے آگیا۔
جرمن چانسلر نے کہاہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہوتے جارہاہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کس طرح اپنے اہداف حاصل کرے گی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ جرمنی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غزہ میں استعمال کیا جاسکتاہے ۔
جرمن چانسلر نے کہا جرمن حکومت ایسے فوجی ساز وسامان فراہم کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو غزہ میں استعمال ہو۔
انہوں نے جرمن حکومت کو اگلے نوٹس تک اسرائیل کو اسلحہ فراہمی سے مکمل طور پر روک دیاہے۔