شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا

کمشنر کراچی نے شہر قائد میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 177 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق یہ قیمتیں فوری طور پر آج سے نافذ العمل ہوں گی، اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے