وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج سے سہ ملکی دورہ پر روانہ ہونگے

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Related posts

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سرکرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزازحاصل کرلیا

آخری وسل کے بعد کی کہانی