ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سرکرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزازحاصل کرلیا

ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سرکرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزازحاصل کرلیا

ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اورحب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام بھی ہے

بلوچستان کی 14سالہ  طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سرکرنے والی  صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبورکیا۔

 چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ نے پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا، جووطن سے ان کی محبت اورپاکستانی نوجوانوں کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے بلوچستان کی قابل فخربیٹی ملائکہ خلجی اوران کے اہلِ خانہ  کواس تاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

 ملائکہ خلجی کی یہ فتح دنیا کو یہ بتاتی ہے کہ بلوچستان کی حقیقی شناخت اس کے باصلاحیت، بہادراورپُرامید نوجوان ہیں۔

ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اورحب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام بھی ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا