سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اورآپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش

سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اورآپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش۔ جیت کا نشہ بھارتی کپتان کے سر چڑھ گیا،  کھیل کے میدان میں بھی  مکروہ سیاست کو شامل کردیا۔

بھارتی کپتان نے کرکٹ اورکھیل کے بنیادی اصولوں کو ایک طرف رکھ کر میچ کے  بعد میڈیا بریفنگ کو سیاسی بنا دیا۔ سوریا کمار یادیو نے کہاکہ کچھ چیزیں اسپورٹس مین اسپرٹ سے بالا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بھارت کے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا۔

کسی بھی طرح ان کی یہ میڈیا بریفنگ ایک کھلاڑی کی بریفنگ دکھائی نہ دی ۔ انہوں نے اپنی میڈیا بریفنگ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ۔
ان کی اس سیاسی میڈیا بریفنگ کو بھارتی میڈیا نے خوب نشر کیا۔ اور عالمی سطح پر اسے بھارت کی سیاسی فتح سے تعبیر کرنے کی کوشش کی  گئی۔

ان کی پریس بریفنگ کے بعد پاکستان میں شدید غم غصہ پایا جارہاہے۔ کرکٹ شائقین نے آئی سی سی سے فوری طور پر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔