علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان


گلوکار علی ظفر / فائل فوٹو

علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان ۔ گلو کار نے  کہاہے کہ  کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی۔

کنسرٹ 27 ستمبر 2025  کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر  معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے۔

گلوکار وں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی۔

کنسرٹ کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے گلوکار  علی ظفر کا کہناہے کہ  شائقین بھی اس فلاحی کام میں حصہ ڈالیں جہاں موسیقی امید کا پیغام بنے گی۔

انہوں نے کہاکہ کنسرٹ صرف موسیقی نہیں، بلکہ ایک آواز ہے۔ ان کاکہناتھاکہ  آئیں ہم سب مل کر اُن لوگوں کے لیے اُمید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں۔

علی ظفر نے کہاکہ آئیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ  یہ ایونٹ نہ صرف موسیقی بلکہ پاکستان کی انسان دوست برادری کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے۔

علی ظفر کہناتھاکہ فن اور احساس یکجا ہو کر حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ  فنڈ ریزنگ کنسرٹ کی ٹکٹس “ٹکٹ والا” ویب سائٹس سے لی جاسکتی ہیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔