پاکستان سے ہار کا خوف ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور پوجا پاٹ، تہمات کا طوفان

پاکستان سے ہار کا خوف ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور پوجا پاٹ جاری ہے، تہمات کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ۔ ایشیا کپ کا ٹاس بھی ابھی نہیں ہوا کہ بھارت بھر میں پاکستان سے خوف طاری ہوگیا۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے ٹاکرے سے قبل بھارتی  شہروارانسی میں گنگا کے راجندرپرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا کی گئیں۔

جہاں ہندو  شائقین اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنے دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنے کے جتن کرنے لگے۔

جادو ٹونہ اور منتر بھی جاری ہے۔ سادھوئوں نے بھی  رنگولی زائچے کھیچنا شروع کردیے۔

گنگاکنارے ’’ہر ہر مہادی‘‘ اور’’بھارت ماتا کی جے‘‘کے نعرے فتح سے قبل ہی گونجنے لگ گئے۔ گنگا آرتی بھی اتاری گئی۔

 پہلگام واقعے کے بعد پہلی بار دونوں ممالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اس لئے کھیل کے میدان میں کشیدگی عروج پر ہے۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے،سرحدوں کے دونوں طرف شائقین بے چین ہیں ۔

Related posts

عالمی برداری دوہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ