شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا


وزیراعظم، شہبازشریف / فائل فوٹو

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ انہوں نے  گھریلو صارفین کیلیے اگست کے مہینے کے بل معاف کردیے۔

قوم سے اپنے مختصر اور اہم بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کا پورا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جو گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بل میں واپس کردی جائے گی۔

ان کاکہناتھاکہ متاثرہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے بلوں کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئیں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تباہی اور نقصانات وہاں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس صورت حال کے پیش نظر خادم پاکستان کی طرف سے یہ ایک حقیر سی کوشش ہے جو متاثرین کی پریشانی میں کمی کا باعث بنے گی۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آبادکاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہرشخص کو دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے