تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام

تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ  کا قومی کرکٹ ٹیم کو پیغام دیدیا۔ نامور گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ہم ہار بھی جائیں تو پاکستانی ٹیم کے لئے ہماری محبت کم نہیں ہوگی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میری زندگی ہے، میچ میں میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  اللہ کرے کہ ایسا وقت نہ آئے لیکن جیت ہو یا ہار، ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آئمہ بیگ نے کہاکہ میں نے قذافی سٹیڈیم میں بارہا بار لائیو پرفارم کیا ہے، ہزاروں کرکٹ فینز کے سامنے گانا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا ہوررہاہے ۔ جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں۔ْ

آئمہ بیگ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔