تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کو پیغام دیدیا۔ نامور گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ہم ہار بھی جائیں تو پاکستانی ٹیم کے لئے ہماری محبت کم نہیں ہوگی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میری زندگی ہے، میچ میں میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اللہ کرے کہ ایسا وقت نہ آئے لیکن جیت ہو یا ہار، ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
آئمہ بیگ نے کہاکہ میں نے قذافی سٹیڈیم میں بارہا بار لائیو پرفارم کیا ہے، ہزاروں کرکٹ فینز کے سامنے گانا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا ہوررہاہے ۔ جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں۔ْ
آئمہ بیگ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔