بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی

ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کپتان اور کوچ کے درمیان ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمان کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی بھارت کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم حتمی ٹیم کا اعلان پچ کے معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون کا فیصلہ کن حالات اور پچ کی صورتحال دیکھ کر ہی کیا جائے گا تاکہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔

Related posts

جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے ایتھلیٹ نے میدان مار لیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری