گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار

گوادر : ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں بونیر کے 5، ساہیوال کے 3، گوجرانوالہ کے 2، منڈی بہاءالدین کے 2، جبکہ وہاڑی، لاہور، لودھراں، گجرات اور کراچی سے ایک ایک ملزم شامل ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جیوانی کے مقام پر گرفتار کیا گیا جب وہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل