صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چنگدو : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے صوبہ سچوان کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرِ پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی۔

صدر زرداری اور لی شو لی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم: فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خواہش اور صدر زرداری کے استعفے کی تردید

صدر زرداری نے صوبہ سچوان میں شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کو چین آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیر نے صدر زرداری کے رواں برس فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈےلی میں شائع ہونے والے ان کے مضمون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے مضبوط بھائی رہیں گے۔

لی شو لی نے زور دیا کہ آج دنیا کو کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، بارود کی بو کی نہیں، اور پاکستان-چین دوستی آنے والے برسوں میں مزید ترقی کرے گی۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا