اسلام آباد: اے ایف سی فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق اے ایف سی فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: محمد صلاح تیسری بار سال کے بہترین فٹبالر قرار
پی ایف ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ تبدیلی سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی درخواست پر کی گئی، جس کے بعد اب گروپ ڈی کے میچز 18 سے 22 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
حکام کے مطابق میچز کا نیا شیڈول اور وینیو بعد میں جاری کیا جائے گا۔