ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے، سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاک افواج سے ہیں، طالبات کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جذبے بھرا پیغام

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں طلبہء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ حالات حاضرہ پر معلوماتی گفتگو کی اور سوالات کے مدلل جواب بھی دیے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا