چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے اوپر انڈے پھینکے جانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت کی کہ یہ واقعہ 3 ماہ پرانا ہے جو اب منظرِ عام پر آ کر وائرل ہوا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور واقعے کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انہیں مختلف نمبرز سے کالز موصول ہوئیں جن میں انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ بعض کالز پر مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا گیا کہ بدوبدی چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ ان نمبرز کی تفصیلات پولیس کو فراہم کریں گے تاکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

یاد رہے کہ تین ماہ قبل ایک کیفے کی اوپنگ کے موقع پر کیفے کے باہر نامعلوم افراد نے ان کے سر پر انڈے پھینک کر فرار ہوگئے تھے، یہ مناظر کیمرے میں قید ہوئے اور اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع