پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

دبئی: ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچز کے حوالے سے ایک اہم ڈرامائی تبدیلی سامنے آئی ہے، پہلی بار شائقین میں جوش و خروش نہیں دیکھا جارہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے، تاہم توقع کے برعکس شائقین کی دلچسپی کم رہی، ٹکٹوں کی مانگ میں کمی کے باعث منتظمین نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پریمیئم انکلوژر کے بیشتر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ میچ سے قبل تمام ٹکٹس فروخت ہوجائیں۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ نے پہلے ہی ٹکٹوں کی زائد قیمتوں پر شکایات کی تھیں، جس کے بعد منتظمین نے قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا