بارش کے پیش نظر کل سندھ میں چھٹی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے بیان کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل صوبے بھر میں عام تعطیل کے حوالے سے کالج ایجوکیشن کا ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی