ٹی 20 ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔
میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں افغان بلے بازوں نے پُراعتماد کھیل پیش کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جارح مزاج رحمان اللہ گرباز نے 40 رنز کی اننگز کھیلی اور ابتدائی اوورز میں ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔
مڈل آرڈر میں کریم جنت نے 28 اور گلبدین نائب نے 20 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو تقویت دی۔ افغان بلے بازوں نے محتاط مگر مؤثر انداز میں اسٹرائیک روٹیٹ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو مسلسل حرکت میں رکھا۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمر نجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔