برطانوی سیاست میں بڑا جھٹکا ، اہم عہدے سے استعفیٰ سامنے آگیا

برطانوی سیاست میں بڑا جھٹکا ، اہم عہدے سے استعفیٰ سامنے آگیا ۔ استعفے کی وجوہات اور الزامات کی فہرست بھی سامنے آگئی۔

بڑے عہدے سے انتہائی اہم خاتون کے استعفے کے بعد برطانوی سیااست میں بھونچال آگیا۔ برطانوی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

وزیرِاعظم کیئر اسٹرمر کی قریبی ساتھی اورنائب وزیرِاعظم انجیلا رینر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

وہ ہاؤسنگ سیکریٹری کے منصب کے ساتھ ساتھ لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر بھی تھیں۔

الزامات کی تفصیل

انجیلا رینر پر الزام تھا کہ انہوں نے ایسٹ سسیکس میں فلیٹ خریدتے وقت درست اسٹامپ ڈیوٹی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

 8لاکھ پاؤنڈز مالیت کے اس فلیٹ پر انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈز ٹیکس جمع کرایا۔

حالانکہ دوسری جائیداد ہونے کے سبب انہیں 70 ہزار پاؤنڈز ٹیکس دینا چاہیے تھا۔

معاملہ کھلنے پر انہوں نے تسلیم کیا کہ غلط ادائیگی ہوئی، تاہم انہوں نے اسے قانونی مشورے کی خامی قرار دیا۔

ایک  رپورٹ  کے بعد رینر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈناخ سمیت حزبِ مخالف کے کئی رہنماؤں نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

انجیلا رینر کا استعفیٰ لیبر حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ڈپٹی لیڈر کے عہدے پر بائیں بازو کا امیدوار منتخب ہوا تو یہ اسٹرمر کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔