ایئرچیف مارشل ظہیر بابرسدھ سے ترک ہم منصب کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔ ترک وفد کا ایئرہیڈ کوارٹرز آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دورِ جدید کی جنگ اورجدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف نے ترک کیڈٹس کے پہلے بیچ کی تربیت کے لیے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد کو اہم سنگ میل قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ ترک کیڈٹس کی پاکستان میں تربیت کا سنگ میل موجودہ دفاعی شراکت داری میں نئے باب کا اضافہ ہے۔
ان کاکہناتھاکہ مشترکہ تربیت باہمی اعتماد کے فروغ اور ایئر واریئرز کی جدید تربیت کے مشترکہ وژن کا غماز ہے۔
دونوں سربراہان نے مشترکہ تربیت،فضائی مشقوں اورملٹی ڈومین آپریشنزسمیت متعددشعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل ضیاکمال کادیوگلونے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایئر چیف کی متحرک اوردوراندیش قیادت میں پاک فضائیہ کی شاندار آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایئرچیف نے آپریشنل تیاریوں و قومی خودمختاری کے دفاع کے پاک فضائیہ کے عزم کی تعریف کی۔
مہمان کمانڈر نے ملٹی ڈومین وارفیئرسے متعلق جامع تربیت کے حصول اور پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمت عملیوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔