اسرائیل کا نیا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں ! مشرق وسطیٰ پر نگرانی مزید سخت کردی گئی۔’ہورائزن 19‘ زمین کے مدار میں کامیابی سے پہنچا دیاگیاجوہروقت ہر جگہ نظر رکھ سکتاہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ سیٹلائٹ دن ہو یا رات، ہر حالت میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔50 سینٹی میٹر تک کی چھوٹی اشیا کی بھی واضح تصاویر لینے کے قابل ہے۔
یہ سیٹلائٹ اسرائیلی وزارت دفاع اوراسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اسے ریاستی سطح پر ایک بڑی دفاعی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اس لانچ کودشمنوں کے لیے سخت پیغام قرار دیاہے۔ ان کاکہناہے کہ اسرائیل ہر لمحہ اور ہر زاویے سے ممکنہ خطرات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
’’ہورائزن 19‘‘سیٹلائٹ کو 2 ستمبر کی رات شاویت لانچ پیڈ سے خلا میں بھیجا گیا۔
سیٹلائٹ کی تیاری اورلانچ ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔
حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے ایران سمیت شام، لبنان، یمن اور عراق میں بھی کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ مشرق وسطیٰ کی فضائی نگرانی کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔
جس کے تحت ہزاروں سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے حساس مقامات پر نظر رکھی جائے گی۔
یہ سیٹلائٹ ریڈار امیجنگ پر انحصار کرتا ہے اور دن رات تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔