امریکی اخبار نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مردآہن‘‘ قرار دے دیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مردآہن‘‘ قرار دے دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی کامیابیوں کی راہ دکھا دی ہے۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد دنیا نے پاکستان کی قیادت کو باوقار، مستحکم اور متوازن قوت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے انہیں ’’مردِ آہن‘‘ قرار دیا جب کہ چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا محافظ قرار دیا۔

امریکا اور چین سمیت دنیا کے بڑے ممالک پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو سراہ رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو ’’پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت کی علامت‘‘ قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے کا اسٹریٹجک ثالث قرار دیا اور ملاقات کو اپنے لیے اعزاز بتایا۔

معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوگیا جب کہ پاکستان کے سفارتی دوستوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب، ایران، ترکیہ اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ امریکی قیادت نے پاکستان کے انسدادِ دہشتگردی کردار کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان خطے میں ’’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘‘ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ امریکا سمیت بڑے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی