وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیادپرقائم ہے اور ہرآزمائش پر پوری اتری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تیانجن یونیورسٹی کے دورہ کے دوران فیکلٹی اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی میں موجودگی میرے لیےباعث فخرہے، پہلی مرتبہ 2017 میں تیانجن یونیورسٹی کا دورہ کیا، تیانجن یونیورسٹی علم و دانش کی بہترین درسگاہ ہے، یونیورسٹی نے بہترین سائنسدان اور مفکرتیارکیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سےفارغ التحصیل طلبا نے چین کی ترقی میں عظیم کرداراداکیا، 200 سے زائدپاکستانی طلبا تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، پاکستانی طلبااس عظیم درسگاہ سےجدیدتعلیم سے آراستہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباپاکستان کے سفیر ہیں، یونیورسٹی سےفارغ التحصیل ہوکرملکی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں، پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اورپرخلوص محبت کی بنیادپرقائم ہے، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان اور چین نےہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ٹیکنالوجی قدرتی آفات سے نمٹنے میں پاکستان کیلئے سودمند ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی اور تعلقات اتنےہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک عظیم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین تاریخی، ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سےجڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیاکاپہلا ملک تھاجس نےعوامی جمہوریہ چین کوتسلیم کیا، 60 برس قبل بیجنگ جانے والی پہلی بین الاقوامی پروازکراچی سےروانہ ہوئی تھی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی، انہیں جامعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔