شارجہ میں بھی افغان شائقین بدتمیزی سے باز نہ آئے، افغان شائقین بغیرٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور اسٹیڈیم کا دروازہ بھی توڑ دیا۔
بول نیوز کے مطابق تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا، میچ کے دوران افغان شائقین بغیرٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور مرکزی گیٹ کیساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار
واضح رہے کہ شارجہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے میچ میں بدمزگی سے بچنے کے لیے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے، اس کے باجود افغان شائقین کی جانب سے جارحانہ رویے کا مظاہرہ دیکھا گیا۔
پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔ سلمان آغا کی ففٹی کی بدولت پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور جواب میں افغانستان کی ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔