شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنےکا امکان ہے، تاہم صبح اور رات میں بونداباندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
شہر قائد میں آج کم سےکم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔