لاہور: قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے مشہور صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی سطح پر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر مقامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔
عرس کی تقریبات 22 اگست سے شروع ہوکر 24 اگست تک جاری رہیں گی جن میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ تقریبات میں محافلِ ذکر، صوفیانہ کلام اور روایتی رسومات شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کا سالانہ عرس پنجاب کے اہم روحانی اور ثقافتی میلوں میں شمار ہوتا ہے جس میں ہر سال ہزاروں زائرین قصور کا رخ کرتے ہیں۔