بھارت کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو پرچم کشائی کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ رسی کھینچتے ہی قومی پرچم نیچے آگیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر تنقید اور طنز کا طوفان برپا ہے۔
بھارت کے 15 اگست یوم آزادی کی تقریب میں وزیر داخلہ امت شاہ پرچم کشائی کر رہے تھے کہ رسی کھینچتے ہی پرچم نیچے گرگیا۔ یہ منظر کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ایک بھارتی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’امت شاہ نے قومی پرچم گرا دیا، شرم کرو‘‘۔
Amit Shah dropped the national flag.
Shame shame !!!#IndependenceDay #IndependenceDayIndia #IndependenceDay2025 pic.twitter.com/GVhHNgZ7de
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) August 15, 2025
ایک پاکستانی صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’افواج پاکستان سے شکست کے بعد دنیا بھر میں ذلیل کروانے پر جھنڈا بھی شرمندہ ہے‘‘۔
یہ واقعہ بھارتی سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بنا ہوا ہے، جہاں متعدد صارفین اسے غیر پیشہ ورانہ اور شرمندگی کا باعث قرار دے رہے ہیں۔