14 سالہ ترک لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی کی سرعام دھلائی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ استنبول میں پیش آیا۔
ہراسانی کے واقعات میں بھارت پوری دنیا میں پہلے نمبر پرہے ۔ بھارت میں عام خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح خواتین تک محفوظ نہیں۔
دورے پرپہنچنے والی غیر ملکی سفارتی خواتین کے ساتھ بھی ہراسانی کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔
خواتین کی عزت واحترام کے معاملے میں بھارتیوں کونہ جانے کیا مسئلہ درکار ہے کہ ہر وقت وہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔
ایساہی واقعہ استنبول میں پیش آیا ۔ جب ایک بھارتی نے 14 سالہ ترک لڑکی کو ہراساں کیا۔
لڑکی نے شکایت کی جس پر وہاں موجود ترک نوجوانوں نے بھارتی کو پکڑ کر سرعام دھلائی کردی ۔
اس دوران متاثرہ لڑکی نے بھی بھارتی شخص کی درگت بنائی ۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور بھارت کو ایک بار پھر دنیا بھر میں ہزیمت اٹھانی پڑی۔