وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی، بجلی، گیس کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے گوادرمیں بجلی و پانی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی جس پرخصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں سی ایم بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا و سیکٹریز شامل ہیں، جبکہ کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ گوادر کے بجلی و پانی مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا، گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔