گلگت اورآزادکشمیرمیں بارشوں سے نقصانات کاازالہ کیاجائےگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ متاثرہ علاقوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلدگلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔
ان کاکہناتھاکہ ان علاقوں کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مون سون کے نتیجے میں نقصانات پرجائزہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے حالیہ مون سون سیزن میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی خصوصی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنانے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے۔
چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔
جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نظر ہو گئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بھی شرکت کی۔