ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج ٹاکرے کو لے کر بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سارو گنگولی بھی میدان میں اتر پڑے ہیں۔
پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر ایک جانب بھارت میں سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب سابق بھارتی کپتان پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ایک حمایتی بیانیے کے ساتھ منظر عام پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سارو گنگولی نے ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی اور پاکستان کی ناکامی کی وجہ بتادی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لیے ٹھیک ہے، کھیل کو ہر صورت جاری رہنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام جیسے معاملات نہیں ہونا چاہیے کھیل جاری رہنا چاہیے، دہشت گردی نہیں ہونی چاہئے، اس کو لازمی روکنا چاہیے۔
#WATCH | Kolkata: On India-Pakistan placed in the same group in the Asia Cup, former Indian cricketer Saurav Ganguly says, “I am okay. The sport must go on. At the same time Pahalgam should not happen, but the sport must go on. Terrorism must not happen; it needs to be stopped.… pic.twitter.com/Qrs17KOKrN
— ANI (@ANI) July 27, 2025
سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کے حوالے سے ہمیشہ سخت موقف اختیار کیا ہے، تاہم کھیل کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے منعقد کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: گنگولی کے ’یک طرفہ جیت‘ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل
واضح رہے کہ سارو گنگولی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اور پاک اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے۔