آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کیمرون گرین کی ناقابلِ شکست نصف سنچری، جوش انگلس کی جارحانہ بلے بازی اور گلین میکسویل کی آل راؤنڈ کارکردگی اس فتح کا مرکز رہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی، ایونٹ میں فاتحانہ آغاز
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا کر ہدف چار گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔
206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ جوش انگلس نے 51 اور گلین میکسویل نے صرف 18 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی بنیاد رکھی۔
آسٹریلیا نے ہدف چار گیندیں قبل سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر دُہرا معیار، کرکٹ آسٹریلیا کی وضاحت
گلین میکسویل نہ صرف بلے سے چھائے رہے بلکہ میدان میں دو شاندار کیچز بھی پکڑے، جن میں ایک کیچ باؤنڈری پر ہوا میں بلند ہو کر پکڑا اور گیند گرنے سے پہلے کیمرون گرین کی طرف اچھال دی، جو اس میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ اننگز میں کوئی بھی بیٹر 34 رنز سے زیادہ اسکور نہ کر سکا۔ شیرفین ردر فورڈ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے تین، ایرون ہارڈی نے دو، اور نیتھن ایلس نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عالمی ریکارڈ برابر کردیا
ویسٹ انڈیز کے نوجوان بولر جیدیاہ بلیڈز نے 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی، مگر ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ایک بار پھر ان کی محنت پر پانی پھیر گئی۔
آخری لمحات میں گرین نے مکمل اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو فتح دلائی۔
پانچواں اور آخری میچ اب محض رسمی کارروائی بن گیا ہے، جس میں آسٹریلیا وائٹ واش مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، جبکہ ویسٹ انڈیز عزت بچانے کے لیے میدان میں اترے گی۔