
مریکی گلوکارہ کیٹی پیری/ فائل فوٹو
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہونے کے باوجودگلوکارہ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھ کرمداحوں کے دل جیت لئے۔
کیٹی پیری کوسان فرانسسکو میں ایک کنسرٹ کے اسٹیج پرمصنوعی تتلی پر اڑتے ہوئے اتراناتھا۔ جب وہ مصنوعی تتلی پراڑ رہی تھیں اس دوران سہارادینے والی اسٹیل کی تاریں الجھ گئیں۔
اورایک جھٹکے کے ساتھ مصنوعی تتلی کا توازن بگڑ گیا جو نیچے گرنے لگی ۔ تاہم کیٹی پیری نے اپنا توازن برقرار رکھا۔
امریکی گلوکارہ اپنی بٹر فلائی رگ پر بیٹھی اپنی ہٹ ‘روار’ پرفارم کرتی رہیں۔ انہوں نے اس خوفناک صورتحال کو انتہائی دلیرانہ انداز سے قابو کیا۔ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ کچھ تناؤ کے لمحوں کے بعد، پیری نے ایک ہاتھ اٹھا کر اشارہ کیاکہ وہ ٹھیک ہے اور گانا جاری رکھا۔
مداحوں نے گلوکارہ کی پرفارمس کو بے حد سراہا۔
واضح رہے کہ 40 سالہ پاپ اسٹار کیٹی پیری ایک ماہ کے دوران دوسرے حادثے سے بال بال بچی ہیں ۔
جون میں آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس کے دوران، ایک کروی اڑنے والا پنجرادرمیانی اڑان میں خراب ہو گیاتھا۔
Katy Perry’s tour prop malfunctions midair. pic.twitter.com/Fu8bPYhfWy
— Pop Crave (@PopCrave) July 19, 2025