ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سرکرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزازحاصل کرلیا
ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اورحب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام بھی ہے
بلوچستان کی 14سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سرکرنے والی صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبورکیا۔
چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ نے پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا، جووطن سے ان کی محبت اورپاکستانی نوجوانوں کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے بلوچستان کی قابل فخربیٹی ملائکہ خلجی اوران کے اہلِ خانہ کواس تاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔
ملائکہ خلجی کی یہ فتح دنیا کو یہ بتاتی ہے کہ بلوچستان کی حقیقی شناخت اس کے باصلاحیت، بہادراورپُرامید نوجوان ہیں۔
ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اورحب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام بھی ہے۔
