واشنگٹن: امریکی فوج کا ایک اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کسی بیرونی حملے یا فائرنگ کا نشانہ بنا یا پھر فنی خرابی اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوا تاحال حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے سے متعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کی جائے گی جس میں واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔
